ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسکالر شپ کیلئے درخواست کی تاریخ میں 31؍ اکتوبر تک توسیع

اسکالر شپ کیلئے درخواست کی تاریخ میں 31؍ اکتوبر تک توسیع

Sat, 01 Oct 2016 11:15:48    S.O. News Service

بنگلورو30؍ستمبر(ایس او نیوز) مرکزی حکومت نے مختلف فلاحی اسکیموں کے تحت طلبا کو دی جانے والی اسکالر شپس کیلئے درخواست دینے کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی کابینہ سکریٹریٹ کی طرف سے جاری ایک میمورنڈم کے مطابق مرکزی حکومت کی وزارت قبائلی امور ، اقلیتی امور ، محکمۂ محنت وروزگار ، سماجی انصاف وروزگار ، محکمۂ اسکولی تعلیمات، محکمۂ اعلیٰ تعلیمات اور محکمۂ معذورین کے سکریٹریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ اسکولی تعلیم کیلئے قومی اسکالر شپ کی ویب سائٹ کے ذریعہ درخواست دینے کی آخری تاریخ 31؍ اکتوبر 2016 تک بڑھائی جاتی ہے۔یہ میمورنڈم مرکزی حکومت کی طرف سے آج ہی جاری کیا گیا ہے۔


Share: